اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیزل کا پرمٹ لینے بارے خود اعتراف کیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون رشید نے جمعیت علماء اسلام (ف)
کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ واقعہ مجھے مجلس عاملہ کے ایک ممبر نے سنایاہے، سینئر صحافی ہارون رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں یہ بالکل نہیں کہا جا سکتا کہ وہ نظر آئیں کہ آ رہے ہیں یا جا رہے ہیں، ان کے بارے میں کبھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کسی چیز کے حق میں ہیں یا خلاف ہیں، ان کے بارے میں یقین کے ساتھ کبھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا موقف کیا ہو گا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ نے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈیزل کا پرمٹ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ پوچھنے کی جرات بھی ایک ممبر نے ہی کی، اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے پرمٹ کے بارے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین کو پیسے چاہیے تھے، اسی لیے میں نے وہ پرمٹ فروخت کرکے انہیں پیسے دے دیے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کا کہناہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیزل کا پرمٹ لینے بارے خود اعتراف کیا ہے