اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے مریم نواز کو عوامی رابطہ مہم کی انچارج بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مریم نوازکو عوامی رابطہ مہم کی انچارج بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ تمام معاملات کی خود نگرانی کریں گی، اس سلسلے میں ان کو پنجاب سے ن لیگ کے سوشل میڈیا ماہرین ماہانہ رپورٹس بھجوائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے ماڈل ٹاؤن میں
ورکرز کنونشن کے دوران عوامی رابطہ ایپ لانچ کر دی ہے اور اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے خطاب کے دوران سوشل میڈیا کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا پاکستان کی گلی گلی میں پھیل چکا ہے، ہر ضلع میں سوشل میڈیا پھیل چکا ہے، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اپنے قائد سے رابطے میں رہنے کے لیے ایپ فوری انسٹال کریں۔مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو عوامی رابطہ مہم کی انچارج بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔