اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کلبھوشن کی سزا کا بدلہ،نیپال سے اغواءپاکستانی ریٹائرکرنل حبیب ظاہر کے ساتھ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے کیا، کیا؟ چونکادینے والے انکشافات‎

datetime 26  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کھٹمنڈو سے لاپتہ ہونے والے پاکستان کے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کی اہلیہ روبینہ شاہین نے جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے خاوند کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق کرنل (ر) حبیب کی اہلیہ روبینہ شاہین نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ان کے شوہر حبیب ظاہر فیصل آباد کی ایک نجی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے،

انہوں نے خط میں مزید کہا کہ حبیب ظاہر 5 اپریل کو انٹرویو دینے کے لیے کھٹمنڈو گئے اور وہاں سے لاپتہ ہو گئے، کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ نے خط میں کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جاوید انصاری نامی شخص نے دھوکے سے بلا کر اغوا کیا ہے، یہاں یہ بات یاد رہے کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ روبینہ شاہین اس سے قبل بھی انسانی حقوق کمیشن کو اپریل میں خط بھیج چکی ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لفٹیننٹ کرنل (ر) محمد حبیب کو نوکری کا جھانسہ دے کر نیپال بلایا گیا تھا، اس حوالے سے سابق مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز نے سینٹ کو اپنی بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاکستان نے کرنل (ر) حبیب ظاہر کے اغوا کا معاملہ نیپالی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے اور ان کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اغوا کا مقدمہ پاکستان اور نیپال میں درج کرا دیا گیا ہے۔ اس بریفنگ کے دوران سرتاج عزیز نے یہ بھی کہا تھا کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کا نیپال پہنچنے تک اپنے خاندان سے رابطہ تھا اور کرنل (ر) حبیب کا موبائل بھارتی سرحد سے 6 کلومیٹر فاصلے پر بند ہوا، جس ویب سائٹ کے ذریعے کرنل (ر) حبیب نے ملازمت حاصل کی تھی، وہ بھی بند کر دی گئی ہے جبکہ ملازمت، ٹکٹ دینے اور نیپال میں استقبال کرنے والے تمام لوگ بھارتی تھے، کرنل حبیب کے اہل خانہ نے اس حوالے سے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو خط لکھا ہے۔ کرنل (ر) حبیب کو لمبینی نامی شہر سے اغواء کیا

گیا تھا اور یہ شہر نیپال اور انڈیا کی سرحد پر واقع ہے، لمبینی شہر کا ہوائی اڈہ سرحدی چوکی سے محض چند کلو میٹر کی دوری پر ہے، پاکستان ریٹائرڈ کرنل حبیب آخری بار اسی ہوائی اڈے کے باہر دیکھے گئے تھے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کرنل حبیب کو تین بھارتی شہریوں نے جھانسہ دے کر اغوا کیا۔ سُفل چودھری نامی بھارتی شہری نے کرنل (ر) حبیب کے لیے کھٹمنڈو سے ٹکٹ خریدا جس کا موبائل نمبر 009804815702 تھا اس کے علاوہ ڈولی رینچل نامی شخص نے پاکستانی کرنل کا استقبال کیا۔ ان کے لیے ٹکٹ پریشئس ٹریول اینڈ ٹورز کھٹمنڈو سے خریدا گیا،

جس کے بعد صبورا جورا نامی خاتون نے حیات ریجنسی ہوٹل میں ان کی بکنگ کروائی، صبورا نامی یہ خاتون کھٹمنڈو کی جلجلے کمپنی میں مارکیٹنگ منیجرکے طور پر فرائض انجام دیتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ریٹائرڈ کرنل نے لنکڈن اور اقوام متحدہ میں ملازمت کے سلسلے میں اپنی سی وی جمع کروائی ہوئی تھی، انہیں برطانیہ سے کسی مسٹر تھامسن کی کال آئی جس نے پاکستانی کرنل کو 5 اپریل کوعمان پہنچ جانے کا کہا جس کے لیے عمان ائیر لائن کا بزنس کلاس کا ٹکٹ بھی انہیں بھجوایا گیا،کرنل (ر) حبیب کے عمان پہنچنے پر جاوید انصاری نامی شخص نے انہیں ائیرپورٹ پر ریسیو کیا اور انہیں نیپال کھٹمنڈو پہنچنے کا بتایا، پاکستانی کرنل چھ اپریل کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچ گئے جہاں سے انہیں لمبینی شہر لے جایا گیا، جہاں سے وہ آج تک مل نہیں سکے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…