اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے کہا ہے کہ والدہ اور بیوی سے ملاقات کرانے پر پاکستانی عوام اور حکام کا شکرگزار ہوں۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا والدہ اور بیوی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام جاری ہوا جو ملاقات سے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔ویڈیو بیان میں کلبھوشن نے کہا کہ میں بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کررہا تھا،
دو سال پہلے بارڈر پار کرکے ایران سے پاکستان میں داخل ہوا اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں گرفتار ہوا، پاکستانی حکام کا رویہ بہت پیشہ ورانہ تھا اور وہ مجھ سے بہت عزت و وقار سے پیش آئے۔کلبھوشن یادیو نے کہا کہ میں نے پاکستانی حکام سے درخواست کی تھی کہ میری والدہ اوربیوی سے ملاقات کرائی جائے، میں شکر گزار ہوں کہ میری درخواست کو قبول کیا گیا۔ میں پاکستانی عوام اورحکام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری والدہ اوربیوی سے ملاقات کرائی۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے والدہ اور اہلیہ سے ملاقات سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں ایک بار پھر اعتراف کیا کہ میں کمانڈر کلھبوشن یادیو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرتا تھا اور میرا نیوی نمبر 41558 ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے کہا ہے کہ والدہ اور بیوی سے ملاقات کرانے پر پاکستانی عوام اور حکام کا شکرگزار ہوں۔ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا والدہ اور بیوی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام جاری ہوا جو ملاقات سے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔ویڈیو بیان میں کلبھوشن نے کہا کہ میں بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کررہا تھا، دو سال پہلے بارڈر پار کرکے ایران سے پاکستان میں داخل ہوا اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں گرفتار ہوگیا میں کلبھوشن یادیو نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اورحکام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری والدہ اوربیوی سے ملاقات کرائی