پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

عمران خان نے مجھے جنرل کیانی کے بارے میں کیابتایا کہ میرا دِل چاہا کہ گاڑی سے چھلانگ لگادوں،عمران خان کے کن فوجی جنرلز سے رابطے تھے؟جاوید ہاشمی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ورکنگ کمیٹی کے سامنے بتایا کہ ان کے جرنیلوں سے رابطے تھے، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جاوید ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے سامنے بتایا صرف جاوید ہاشمی کے سامنے نہیں، جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے فوجی جرنیلوں کی طرف اشارے کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ چل پڑو۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے اس وقت عمران خان سے کہا کہ ایسا مت کرو یہ بات ٹھیک نہیں ہے، پروگرام کے میزبان نے جاوید ہاشمی صاحب سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا جب آپ نے پارٹی میں شمولیت اختیارکی تو اس وقت آپ نے عمران خان سے پوچھا کہ آپ کے پیچھے کوئی طاقت کھڑی ہے یا نہیں تو جاوید ہاشمی نے کہا کہ اس وقت کیوں پوچھتا کیوں کہ طاقت تو ہم ہیں، جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے تو پتہ نہیں تھا ہم تو جب کراچی پہنچے ہیں تو عمران خان میری گاڑی چلا رہے تھے اس وقت انہوں نے کہا کہ جنرل کیانی سے یہ بات ہو گئی ہے اور جنرل پاشا سے وہ بات ہو گئی ہے، تو اس وقت میرا دل چاہا کہ میں گاڑی سے چھلانگ لگا دوں، سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے تین چار دفعہ کہا کہ میرے اوپر یقین کریں کہ ہم جائیں گے تو سپریم کورٹ کا جو جج ہو گا وہ انتخابات کا آرڈر دے دے گا، انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لیے دھرنا ہوگا، ہم سپریم کورٹ جائیں گے پھر وہاں سے انتخابات کا آرڈر آ جائے گا، پروگرام کے میزبان نے جاوید ہاشمی سے پوچھا کہ یہ بات عمران خان نے کب کہی جس کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ دھرنا شروع ہونے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ ایک دن کے لیے دھرنا دیں گے پھر واپس آ جائیں گے، میں عمران خان کو ہر جگہ روکتا رہا ہوں اس کے باوجود جب عمران خان نے پارلیمنٹ پر حملہ کرنے کا کہا تو میں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا محافظ ہوں میں ایسا نہیں کر سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…