پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب کو بڑا جھٹکا دیدیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2017 |

دبئی(یواین پی)متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے یہ پابندی ریاض میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عائد کی جس کے تحت تمام اقسام کے مقامی اور جنگلی پرندے، زندہ مرغیاں، مرغی کا گوشت، انڈیاور ان سے بنی غذائی اشیا سعودی عرب سے

متحدہ عرب امارات لانا ممنوع ہوں گی۔سعودی عرب کی وزارت ماحولیات (MoCCAE) کے مطابق یہ قدم ورلڈ آرگنائزیشن آف اینیمل ہیلتھ کی نشاندہی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں 14پرندوں کو اس وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث ہلاک کیا گیا جب کہ ہزاروں پرندوں میں اس وائرس کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، فی الوقت اس وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے لوگوں میں منتقل ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم چین میں ایچ فائیو این سکس وائرس لوگوں میں منتقل ہونے کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…