اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ختم ہوگئی ہے ۔دفتر خارجہ میں ہونے والی یہ ملاقات تقریباً 40منٹ تک جاری رہی ۔ملاقات کے دوران بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی ڈیسک کی ڈاکٹر فریحہ تھیں ۔ملاقات سے پہلے تینوں کی سکیورٹی چیکنگ
کی گئی ۔دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کے موقع کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی۔با ت چیت انٹرکام کے ذریعے کی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے موقع پر کلبھوشن نے اپنی ماں اور بیوی کی خیریت دریافت کی اور ان سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں ۔اپنا خیال رکھنے کو کہا،ذرائع کے مطابق ملاقات کے موقع پر جذباتی مناظر تھے جیسے ہی ملاقات ختم ہوئی ماحول افسردہ ہوگیا۔دونوں خواتین کو بھارتی ہائی کمیشن لے جایا گیا ہے جہاں وہ شام کو عمان کے ذریعے بھارت واپس روانہ ہو جائینگی،واضح رہے کہ بھارت نے کوریج کیلئے اپنی کوئی میڈیا ٹیم پاکستان نہیں بھیجی اور پاکستان سے بھی درخواست کی کہ اس سارے معاملے کی کوریج نہ کرے لیکن پاکستان کی جانب سے سب کچھ اوپن رکھا گیا جو کہ سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے ۔