اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی والدہ اور اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں ،جہاز جیسے ہی راولپنڈی میں لینڈ کیا تو دونوں کو سخت سکیورٹی میں باہر لے جایا گیا ۔شیڈول کے مطابق بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ نے ایئر پورٹ سے سیدھا دفتر خارجہ آناتھا تاہم ان کی شیڈول میں تبدیلی ہو گئی اور ان کو دفتر خارجہ کی بجائے بھارتی ہائی کمیشن پہنچادیا گیا،جہاں بھارتی ہائی کمشنر نے دونوں سے ملاقات کی اور انہیں ڈی بریف کیا گیا
اور مختلف سوالات بھی بتائے گئے ۔جیو نیوز کے مطابق بھارتی جاسوس کی اہلخانہ سے ملاقات قیدی کی حیثیت سے کروائی جائے گی اور ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہو گا، کلبھوشن یادیو کی فیملی دفتر خارجہ میں ملاقات کے بعد واپس بھارتی ہائی کمیشن جائے گی اور شام ساڑھے 6 بجے عمان کے راستے بھارت روانہ ہو گی۔دفتر خارجہ کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 500 سے زاہد اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں۔