اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اوروالدہ کو دئبی سے راولپنڈی لانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی،نجی ٹی وی کے مطابق پرواز نےساڑھے 10 بجے لینڈ ہونا تھا تاہم اب 11 بج کر 45 منٹ پر پہنچے گی ،خصوصی سیکیورٹی میں کلبھوشن کے اہلخانہ کواسلام آبادپہنچایا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی والدہ اور بیوی کو گزشتہ روز پاکستان آنے کے لیے فلائٹ کلیئرنس نہیں مل سکیں، جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکی تھیں ۔دریں ا وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل پرملکی مفادات اورسیکورٹی کومدنظررکھ کرفیصلہ کرسکتے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پربھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی،بھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت بھی نہ دیتا،نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے،کلبھوشن کے معاملے میں صرف رحم کو رحم سمجھ کرفیصلہ نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ رحم کی بنیاد پر نہیں ملکی سفارتی مفادات
کو سامنے رکھ کرفیصلہ کر سکتے ہیں ، بھارتی جاسوس کلبھوشن کوبیوی اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پردی،اگربھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا،نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔انہوں نے کہا کہعالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کا کیس چل رہا ہے ہمیں ملاقات کرانیکا مشورہ بھی دیاگیا،بھارت کو کلبھوشن تک قونصلررسائی بھی دی جائے گی،کلبھوشن کی رحم کی اپیل اپنے مفادات ،سیکیورٹی کومدنظررکھ کرفیصلہ کرسکتے ہیں، نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔