منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ مخالف بیانات بھاری پڑ گئے ،پیپلزپارٹی نئے خوف کا شکار ہوگئی،اپنے ہی اہم ترین رہنما سے لاتعلقی کا اعلان کردیا،حیرت انگیز صورتحال

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں تصور کئے جائیں ۔اتوار کو بلاول ہاؤس سے جاری ایک بیان میں یادلایا کہ رضا ربانی نے چیئر مین سینٹ بننے کے بعد پارٹی سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔بیان میں کہاگیا کہ میاں رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں تصور کئے جائیں ۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بیان ایسے وقت میں

آیا ہے جب چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے اسلام آباد میں سپیکر کانفرنس میں امریکہ پر شدید تنقید کی ۔ چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور اسے کسی دوسرے ملک سے نوٹس لینے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ٗ اسرائیل اور بھارت کا نیا گٹھ جوڑ بن گیا ہے جبکہ امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنا رہا ہے اور جب تک بھارت برابری کی بنیاد پر بات نہیں کرتا خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں ناکامی کی ذمیداری پاکستان پر ڈال رہا ہے تاہم پاکستان اپنی سالمیت پر ہرگز سمجھوتا نہیں کرے گا، ہمیں امریکی پالیسی میں افغانستان میں ان کی شکست نظر آئی جبکہ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس ، چین ، شمالی کوریا، ایران اور دہشت گردوں کو چیلنج قرار دیا وقت آگیا کہ ایشیا اپنی قسمت کے فیصلے خود کرے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں تصور کئے جائیں ۔اتوار کو بلاول ہاؤس سے جاری ایک بیان میں یادلایا کہ رضا ربانی نے چیئر مین سینٹ بننے کے بعد پارٹی سے استعفیٰ دیدیا تھا بیان میں کہاگیا کہ میاں رضا ربانی کے بیانات پارٹی کے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت میں تصور کئے جائیں ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…