منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جانوروں کی آلائشوں سے تیل تیار کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (سی پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے سے بچنے کے لیے ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء خوردونوش بنانے والوں نے رہائشی علاقوں کا رخ کر لیا۔ لاہورمیں مزنگ کے گنجان آباد علاقے میں جانوروں کی آلائشوں سے تیل تیار کرنے والا فیٹ رینڈرنگ یونٹ نے پکڑا گیا۔ ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز اینیمل فیٹ رینڈرنگ یونٹ سے 2400 کلو فیٹ،

بھاری مقدار میں آلائشیں برآمد کر لی گئیں۔آلائشوں اور چربی سے تیل تیار کر کے خوردنی تیل اور گھی بنایا جا رہا تھا۔ مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کے تیار ڈبے بھی موقع سے برآمد کر لیے گئے۔ رافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ شہر بھر سے مرغیوں کی آلائشوں، جانوروں کی چربی کو اکٹھا کر کے تیل تیار کیا جاتا تھا۔ رہائشی علاقے

میں ہونے کے سبب یونٹ چھپا رہا تا ہم ویجیلنس سیل نے سراغ لگا لیا۔ اے ڈی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ چربی سے نکلا تیل انسانی استعمال کے لیے مضر ہے، صرف بائیو ڈیزل یا صابن سازی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عوام الناس ہمیشہ با اعتماد اور مستند جگہ سے خریدی گئی اشیاء خوردونوش استعمال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…