اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کریم آباد دہلی سکول میں کارروائی کر کے رینجر نے پولنگ اسٹیشن میں موجود پریزائیڈنگ افسر کو جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے‘ رینجرز نے سید ماجد علی کو 3 ماہ کی سزا بھی سنا دی‘ جیل ذرائع کے مطابق پریزائیڈنگ افسر پاکستان تحریک انصاف کے لیے جعلی اور بوگس ووٹ ڈلوا رہا تھا‘ ملزم کے قبضے سے جتنے بھی بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ان پر تحریک انصاف کے انتخابی نشان پر مہریں لگی ہوئی تھیں‘ یاد رہے کہ رینجرز نے مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس پریزائیدنگ افیسر کو موقع پر ہی تین ماہ کی سزا سنا دی گئی۔