پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

لو جہاد کے بعد لینڈ جہاد،مسلمانوں کیلئے بھارت کی سرزمین تنگ کردی گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کیلئے دھرتی تنگ کردی ، میرٹھ شہر میں ایک مسلمان سافٹ ویئر انجینئر کو خریدے گئے نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا اور اس پر لینڈ جہاد کا الزام لگا دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ہندو شدت پسندوں نے مسلمانوں کے لئے دھرتی تنگ کردی ہے۔ میرٹھ شہر میں ایک مسلمان سافٹ ویئر انجینئر کو خریدے گئے نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا

اور اس پر لینڈ جہاد کا الزام لگا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک مسلمان سافٹ ویئر انجنیئر احمد نے رواں ماہ گھر خریدا تھا۔17دسمبر کو وہ میرٹھ آئے تو ہندو شدت پسندوں نے ان کے خلاف لینڈ جہاد کا واویلہ شروع کردیا اور احمد کے خاندان کو نئے گھر میں رہنے نہیں دیا گیا۔ اس سے پہلے انہی ہندو شدت

پسندوں نے ہندو لڑکیوں سے شادی کرنے پر مسلمانوں پر لو جہاد کا الزام لگایا اور اب نیا الزام لگا کر مسلمانوں کو ریاست اور بھارت بدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔لو جہاد کے الزام میں متعدد مسلمان قتل کئے گئے اور کچھ کے خلاف آج تک مقدمات چل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…