منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

2017کے دوران پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کیسے رہے ،امریکی میڈیا نے رپورٹ جاری کردی

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2017 افغانستان اور پاکستان کے درمیان الزامات اور تنازعات کی نظر ہو گیا اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے رہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان اور افغانستان کے پیچیدہ تعلقات کی شدت میں اضافہ ہوا اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے کے خلاف اپنی زمین کے

استعمال کی اجازت دیئے جانے کے الزامات لگائے گیے۔ افغان صدر نے پاکستان پر امن کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا۔ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جس دن سے میں نے اقتدار سنبھالا ہے میں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ لیکن اس کا فائدہ نہیں ہوا۔ ہم نے تنازعات اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ سہ فریقی چار فریقی اور حتی کہ کثیر فریقی مذارات بھی کیے ہیں لیکن زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی۔فروری میں پاکستان میں ایک صوفی بزرگ کے مزار پر خودکش حملے اور پاکستان کی جانب سے اس کا الزام افغانستان میں موجود دہشت گردوں پر لگائے جانے کے بعد طور خم اور چمن کی سرحدیں مہینہ بھر کے لیے بند رہیں ۔ کوئٹہ کو قندہار سے جوڑنے والی سڑک جو چمن کی سرحد سے گذرتی ہے سال میں کئی بار بند ہوئی اور افغان حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں پچاس فیصد تک کمی ہوئی۔پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں باڑ لگانے کی کوشش بھی تنازعے کی وجہ بنی۔اسے باڑ لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ سرحد ی قلعوں کو مکمل کیا جائے گا۔ دسمبر 2018 تک بین الاقوامی سرحد کا کوئی ایسا علاقہ نہیں ہو گا جو ہماری نگرانی میں نہیں ہوگا۔پاکستان سرحدی باڑ ھ کو سرحد کے آر پار عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کنٹرول کرنے کا بہترین طریقہ سمجھتا ہے جبکہ افغانستان اسے پاکستان کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے

متنازعہ علاقے کو سرحد میں بدلنے کی کوشش کہتا ہے۔افغانستان نے پاکستان پر متعدد بار افغان طالبان کی پشت پناہی کا الزام لگایا ۔ جبکہ دونوں جانب سے سارا سال سرحد پر ہونے والی گولہ باری سے بہت سے شہری اور فوجی ہلاک ہوئے ۔اگست میں امریکہ کی جنوبی ایشیائی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پاکستان کو افغانستان کی خراب ہوتی سیکیورٹی صورت حال کے لیے مورد الزام ٹھہرایا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کو کئی ارب ڈالر دیے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے ان دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے جن سے ہم نبردآزما ہیں۔ لیکن اس میں تبدیلی لانی ہو گی اور یہ تبدیلی فورا آئے گی۔صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو افغانستان میں کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل پر پاکستان سے سخت رد عمل سامنے آیا۔تب سے تینوں فریقین کے درمیان تعلقات میں کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ درپردہ سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں البتہ جاری ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…