منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ایشوریا رائے کا اپنے شوہر کے کیرئیر کو بچانے کا فیصلہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) ایشوریا رائے بچن کو ان دنوں اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ناکام کیرئیر کی فکر لگی ہوئی ہے جسے بچانے کے لیے وہ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے درمیان تعلق کی کسے خبر نہیں دونوں کے عشق کے قصے زبان زد عام تھے۔

سلمان ایشوریا کے اس حد تک دیوانے تھے کہ ان کے خلاف کچھ بھی سن نہیں سکتے تھے لیکن سلمان کا یہی دیوانہ پن دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ بنا، ایشوریا سلمان خان سے اتنی عاجز آچکی تھیں کہ انہوں نے ان سے دوری اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔علیحدگی کے بعد سلمان اور ایشوریا کے تعلقات اتنے زیادہ خراب ہوگئے تھے کہ دونوں کو ایک دوسرے سے بات کرنا تودور ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہ تھا لیکن مجبوری انسان سے سب کچھ کروادیتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کے شوہر اداکار ابھیشیک بچن کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ناکام اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ابھیشیک بچن کے کیرئیر میں بہت کم فلمیں ہیں جو کامیاب ثابت ہوئیں۔ اب ایشوریا رائے نے اپنے شوہر کے کیرئیر کو بچانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہیں اپنے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان کی یاد آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے نے سلمان خان کی سابق منیجر ریشماں شیٹھی کو ابھیشیک بچن کی منیجر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ریشماں کو ابھیشیک کے کیرئیر کو ایک نئی سمت دینے کے لیے لایا جارہا ہے۔ جس طرح انہوں نے سلمان خان کے کیرئیر کو اونچائیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب ابھیشیک بچن بھی اپنی ناکام فلموں کے باعث محتاط ہوگئے ہیں اور نئے پروجیکٹس سائن کرنے کے بجائے پہلے سے موجود پروجیکٹس پر ہی دھیان دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ابھیشیک بچن کی امیدیں اس وقت بھارت کے معروف شاعر ساحر لدھیانوی کی زندگی پر بننے والی فلم سے وابستہ ہیں جس کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی دے رہے ہیں۔ یہ فلم ابھیشیک کے کیرئیر کے متعلق فیصلہ کرے گی کہ وہ اب بھی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں یا ان کا دور ختم ہوچکا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…