جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

طیب اردوان کے جد امجد گورنر مدینہ فروین پاشا چور اور اغوا کار تھے امارتی وزیر خارجہ کا سنگین الزام، میرے دادا نے نبیؐ کے شہر کی محاصرے کے دوران حفاظت کی، آپ کے بزرگ اسوقت کہاں تھے، ترک صدر نے شیخ عبداللہ بن زاید کی طبیعت صاف کر کے رکھ دی‎

datetime 21  دسمبر‬‮  2017 |

انقرہ(آن لائن) مشرق وسطی میں اس وقت قیاس آرائیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا گیا جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کو اپنی حیثیت میں رہنے کی تلقین کی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں ترک صدر پر الزام عائد کیا تھا کہ اردوگان کے آباو اجداد نے 20 ویں صدی کے اوائل میں مدینہ کے لوگوں کو اغوا کیا تھا۔ عرب امارات کے وزیر

خارجہ کی جانب سے مذکورہ ٹوئٹ ایک تحریر کے جواب میں سامنے آیا تھا۔ٹوئٹر پر علی العراقی نامی ایک صارف نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ گورنر مدینہ فردین پاشا چور تھا۔جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے اعلی عہدیدار نے ٹوئٹر تحریر کو شیئر کرتے ہوئے مذکورہ جواب دیا۔کہا جارہا ہے کہ علی العراقی نامی صارف نے خود کو جرمنی میں رہائش پذیر دانتوں کا ڈاکٹر ظاہر کیا ہے۔علی العراقی نے کہا کہ سابق مدینہ گورنر نے مدینہ میں لوٹ مار کی اور شہریوں کو اغوا کرکے انہیں ٹرین میں بھر کر شام اور استنبول لے گئے۔مذکورہ صارف نے مزید ٹوئٹ کیا کہ مدینہ کے گورنر طیب اردوگان کے آباو اجداد تھے اور یہ ہی تاریخ عرب مسلم کے ساتھ منسلک ہے۔ترک صدر نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کو اپنی حیثیت میں رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ٹوئٹر پر صارف کے دعوے پر برہمی کا اظہار کیا۔طیب اردوگان نے گرج دار انداز میں کہا کہ بدقسمتی سے جو لوگ مدینہ میں ہیں وہ بے شرمی اور بے رحمی سے بہتان آمیز رویہ اختیار رہے ہیں، پہلے اپنی حیثیت کو پہچانو، اس کا مطلب یہ ہوا کہ تم اس ملک سے آگاہ نہیں، تم اردوگان سے واقف نہیں، تم اردوگان کے آباؤ اجداد کی تاریخ سے لاعلم ہو۔طیب اردگان نے کہا کہ جب مدینے کا محاصرہ کیا گیا تو فردین پاشانے مدینہ کی حفاظت کی تھی اوراس وقت بہتان لگانے والوں کے آباو اجداد کہاں تھے؟طیب اردوگان کے ترجمان نے ٹوئٹر پیغام پر اسے جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر فردین پاشا نے برطانوی فوجیوں کے حملے میں مدینہ کی حفاظت کی تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…