بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

شاہ رخ خان کی بڑھتی عمر ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں

datetime 21  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(آن لائن)ولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے لیے ان کی عمر بڑھنا کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ ان کے لیے یہ صرف نمبر ہے اور وہ اپنی زندگی بھی اس ہی طرح جینا چاہتے ہیں۔فلم رئیس میں کام کرنے والے شاہ رخ خان کو ذی سینے ایوارڈز کے دوران بولی وڈ میں 25 سال مکمل کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔جبکہ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ 25 سال بولی وڈ میں گزارنے کے بعد بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا۔ ایونٹ کے دوران

بولی وڈ بادشاہ نے کہا کہ ویسے تو میں 50 سال سے زیادہ کا ہوچکا ہوں، لیکن بولی وڈ میں گزارے ان 25 سالوں میں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا، میرے مداح مجھ سے بیحد پیار کرتے ہیں اور مجھے فلموں میں دیکھنا کا ان کا سپورٹ اور دلچسپی کبھی نہیں بدلی۔52 سالہ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ مجھے اپنی عمر کا احساس ہی نہیں ہوتا، میں اپنی آگے کی پوری زندگی لوگوں کو انٹرٹین کرنا چاہتا ہوں۔

ایوارڈ قبول کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ایمانداری سے بات کی جائے تو جب میں ممبئی آیا تھا، میں نے سوچا تھا کہ میں یہاں دو سال کام کروں گا اور پھر واپس دہلی چلا جاؤں گا، لیکن جب میری فلمیں کامیاب ہونا شروع ہوئیں تو یہ 25 سال پلک جھپکتے گزر گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…