بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ڈیجیٹل دور میں بھی کاغذ بچ پائے گا ؟

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )کاغذات کے بغیر دفاتر کا خیال سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں سامنے آیا تھا جب مبصرین نے ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو دیکھ کر پیشنگوئی کی تھی کہ 90 کی دہائی میں تمام ریکارڈ کو الیکٹرانک کر دیا جائے گا۔لیکن دفاتر پر پڑے کاغذات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ خواب اتنی جلدی پورا نہیں ہوگا کیونکہ اس کی وجہ مالی مسائل ہیں۔ملازمین کو الیکڑانک آلات دینے سے سستا کاغذ دینا ہے اور متعدد کمپنیاں اپنے عملے کو آن لائن ڈیٹا سٹور کرنے کی سہولت دیتی ہیں لیکن اس کی بہت قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔اس کے علاوہ کاغذات کو استعمال کرنے میں اپنا ہی مزا ہے۔اٹلی میں کاغذ کی ڈائریاں تیار کرنے والی کمپنی مولسکائن کے چیف ایگزیکٹو اریگو بیرنی کا کہنا ہے کہ ’جب لکھنے کا عمل ایک ذاتی موڑ لیتا ہے تو کاغذ اور پین کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔‘مولسکائن نے حال ہی میں ایک معروف ٹیکنالوجی کانفرنس ’ٹیڈ‘ میں شرکت کی تھی مولسکائن نے حال ہی میں ایک معروف ٹیکنالوجی کانفرنس ’ٹیڈ‘ میں شرکت کی تھی اور کاغذات کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا اور کاغذوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل مصنوعات کے ساتھ زندگی گزارنے کے طریقے بھی بتائے۔ٹیکنالوجی کی کانفرنس میں کاغذ تیار کرنے والی کمپنی کی شرکت سے ابتدا میں عجیب لگتا تھا لیکن اب نوٹ بک کمپنی اس کانفرنس کا اہم حصہ بن چکی ہے۔ اب اس کمپنی کی نوٹ بکس کو’ٹیڈ‘ کے مشہور گفٹ بیگ میں تقسیم کیا جاتا ہے اور لوگ اپنے نوٹس لکھنے لیے بھی اس کا استعمال کرتے ہیں۔اریگو بیرنی کا کہنا ہے کہ ’کاغذ ہمیشہ لوگوں کی زندگی کا حصہ رہے گا کیونکہ یہ انسانی تجربے کا ایک اہم حصہ ہے۔‘لیکن انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ کاغذ کو ڈیجیٹل آلات سے مقابلہ کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔اس مسئلہ کا حل نکالنے کے لیے مولسکائن نے سافٹ ویئر کمپنی اڈوبی اور الیکڑانک پین فراہم کرنے والی کمپنی لائیو سکرائب کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔سال 2012 میں مولسکائن نے ٹیکنالوجی کمپنی ایور نوٹ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ کاغذ اور ڈیجیٹل ٹینکالوجی کے ملاپ سے ایک ہائی برڈ نوٹ بک تیار کی جا سکے۔ اس وقت ایور نوٹ کے دنیا بھر میں دس کروڑ صارفین ہیں۔ایور نوٹ کے ساتھ مول سکائن سمارٹ نوٹ بکس بناتی ہے جن سے صارفین کاغذات پر لکھے اپنے نوٹس کی تصاویر لیکر انھیں ایور نوٹ کی ایپ میں محفوظ کر سکتے ہیں اور آسانی سے دوبارہ تلاش کر کے دیکھ سکتے ہیں۔کاغذوں کے انبار ٹھکانے لگانے اور فائلوں سے بھری پرانی دنیا کو نئی ڈیجیٹل دنیا سے ملانے کے لیے سمارٹ نوٹ بکس کو مستقبل قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…