جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے امریکہ حدیں پار کر گیا ، بڑا انعام مقرر، ثبوت مانگنے پر امریکی محکمہ خارجہ کا حیرت انگیز جواب

datetime 20  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ محمد سعید نے چند روز پہلے کہا تھا کہ ان کی جماعت 2018ء کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، جس کے جواب میں امریکہ نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھر نیورٹ نے حافظ سعید کے انتخابات میں حصہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کا

تعلق لشکر طیبہ سے ہے جو امریکہ کے نزدیک ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اس سلسلے میں امریکہ کی طرف سے حافظ سعید کی گرفتاری میں معلومات پر ایک کروڑ ڈالر کے انعام کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے حافظ سعید کے متعلق کہا کہ ہماری اس سلسلے میں پاکستانی حکومت سے کئی بار بات ہوئی ہے، حافظ سعید احمد نظر بند تھے مگر حال ہی میں وہ رہا ہوئے ہیں اور اب حافظ سعید کی جانب سے کہا جا رہا ہے ان کی جماعت انتخابات میں حصہ لے گی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ انھیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد والوں کے لیے ایک کروڑ ڈالر کا انعام ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران جب ان سے نشریاتی ادارے نے سوال کیا کہ کیا امریکہ نے حافظ سعید سے متعلق پاکستان کو کوئی ثبوت فراہم کیے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کی تنظیم ایک دہشت گرد تنظیم ہے، انہوں نے کہا کہ شواہد کے حوالے سے میں بات نہیں کر سکتی کیونکہ یہ میرے متعلقہ نہیں، اس موقع پر کہا کہ یقیناً ہمارے پاس موجود انٹیلی معلومات کو پاکستان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ پاکستانی حکام اس پر درست سمت میں کام کریں گے۔ امریکہ کے نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھر نیورٹ نے حافظ سعید کے انتخابات میں حصہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…