منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بچوں کی پڑھائی میں عدم دلچسپی :والدین کی فطر ت کا گہر ا اثر ،ماہرین نفسیات

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )اوہایواگر آپ کا بچہ سکول نہ جانے کے لیے ہر روز بہانے گھڑتا ہے اور صبح ا±ٹھنے میں ٹال مٹول سے کام لیتا ہے تو اس کی وجہ خود آپ بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ہم میں علم حاصل کرنے کی خواہش یا عدم دلچسپی ہوگی تو وہ ہمارے بچوں پر شدید اثر انداز ہوتی ہے۔ماہرین نفسیات کے مطابق بچوں میں تعلیم سے رغبت نہ ہونے کی وجہ بہت حد تک جینیاتی بھی ہوسکتی ہے یعنی یہ ہمارے جین میں تحریر ہوتا ہے اور اس کا 40 سے 50 فیصد اثر بچوں کی تدریس پر پڑتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 6 ممالک کے 13 ہزار جڑواں بچوں کا مطالعہ کیا جن کی عمریں 9 سے 16 برس تک تھیں، مطالعے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ ماحول، رہن سہن اور خاندان تو مشترکہ عوامل ہیں لیکن ان میں بہت حد تک جینیات کا عمل دخل بھی ہوتا ہے اور اسی کا پڑھنے لکھنے سے گہرا تعلق دیکھا گیا ہے۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہم بچوں کو اسکول جانے اور پڑھائی کی طرف راغب کرنے میں کمی کردیں بلکہ یہ جانیں کہ خود والدین بھی اپنی اس کم عمر میں اسکول جانے سے جی چراتے رہے تھے اور اسی وجہ سے یہ جین اب ان کی اولاد تک منتقل ہوئے ہیں جب کہ وہ والدین جو اپنے بچپن میں اسکول جانے اور پڑھائی میں دلچسپی لیتے ہیں ان کے بچوں میں بھی یہ رحجان زیادہ پایا جاتا ہے۔
ماہرین کے نزدیک والدین اکثر اسکول کے ماحول اور اساتذہ کو بچے کی تعلیمی اکتاہٹ کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں جو کہ ہمیشہ درست نہیں ہوتا اسی لیے والدین کو چاہئے کہ وہ روزانہ کچھ وقت بچوں کو دیں اور انہیں اپنے ساتھ بٹھا کر پڑھانے کی کوشش کریں تاکہ مو¿ثر نتائج برآمد ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…