منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

کراچی الیکشن :نئے شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملنے پر شہری سراپا احتجاج

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این اے 246 کراچی میں بعض پولنگ سٹیشنوں پر شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی ، لمبی لمبی قطاروں کے باوجود ووٹرز کو پولنگ سٹیشن کے اندر نہیں جانے دیا گیا ، جبکہ لیاقت آباد میں نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملنے پر شہریوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 میں کئی پولنگ سٹیشنز پرعملہ نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ بوتھ کی تعداد کم ہونے سے پولنگ کی رفتار سست رہی جبکہ متعدد ووٹرز کو اپنے پولنگ سٹیشنز کی تلاش میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیاقت آباد نمبر 4 میں نئے شناختی کارڈز نہ ہونے پر کئی شہریوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا جس پر ووٹرز نے الیکشن کمیشن کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ شہریوں نے شکایت کی کہ انہیں نئے شناختی کارڈز نہیں ملے ، ٹوکن پر ووٹ نہیں ڈالنے دیا جا رہا۔ عزیز آباد اور فیڈرل بی ایریا میں بھی ووٹرز کوشدید مشکلات کا سامنا رہا۔ بعض ووٹرز نے شکایت کی کہ وہ کئی سال سے اس علاقے میں مقیم ہیں۔ الیکشن 2013 میں ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں جبکہ اس بار فہرستوں میں ان کے نام درج نہیں۔ ادھر لیڈیز انڈسٹریل ہوم ایف سی ایریا کے پولنگ سٹیشن میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ ووٹرز کا کہنا تھا کہ طویل قطار کے باوجود انہیں پولنگ سٹیشن کے اندر نہیں جانے دیا جا رہا۔

مزید پڑھئے:سبق مفت میں نہیں ملتا……..!!!

دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے این اے دو سو چھیالیس کے ریٹرننگ افسر سے ملاقات کی اور پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…