جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

امریکی عالمی بالادستی کے دن ختم، آئندہ سال مارچ میں آخری معرکہ، چین اور روس کی فوجیں تیار، شمالی کوریا اور ایران بھی ایک ساتھ حملہ کریں گے،ٹرمپ چیخ اٹھا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

نیویارک (آئی این پی)امریکی جریدہ نیوز ویک کی اطلاع کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چین اور روس اپنے حلیف ملک شمالی کوریا پر امریکہ کے حملے کی صورت میں امریکی ملٹری فورسز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔جریدہ نے یہ اطلاع چین کے نانجنگ ملٹری ریجن کے سابق ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وانگ ہونگ گوانگ سمیت دو سابق فوجی افسران کے حوالے سے

بتائی ہے۔وانگ ہونگ گوانگ نے چین کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے جریدہ گلوبل ٹائمز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ جزیرہ کوریا پر جنگ اب یا آئندہ سال مارچ کے درمیان کسی بھی وقت چھڑ سکتی ہے ۔جریدہ نے ایک فوجی ماہر سونگ جونگ پنگ کے حوالے سے کہا کہ اگر انہیں کسی خطرے کا سامنا ہوا تو چین امریکی فورسز پر حملہ کر سکتا ہے۔وانگ نے کہا کہ ’’ چین کو ممکنہ کوریائی جنگ کیلئے نفسیاتی طورپر تیار رہنا چاہئے اور شمال مشرقی چین کے علاقوں کی اس مقصد کیلئے لام بندی کی جانی چاہئے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی لام بندی کوئی جنگ چھیڑنے کیلئے نہیں بلکہ دفاعی مقاصد کیلئے ہے،چین اور روس دونوں نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کیلئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ین کی کوشش کی مذمت کی ہے تا ہم انہوں نے اس بار ے میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ جن کی ٹویٹر پر کم کے ساتھ توتو میں میں ہوئی ہے جنگ کرسکتے ہیں ،سونگ نے جریدہ مارننگ پوسٹ میں ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور روس کے درمیان مشترکہ مشقوں کا اہم ہدف امریکہ ہے جس کے پاس بیلسٹک اور کروز میزائل ہیں جو چین اور روس دونوں کیلئے حقیقی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس دونوں چاہتے ہیں کہ وہ ان مشترکہ میزائل شکن مشقوں کو دفاعی مزاحمت کیلئے استعمال کریں ،

وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ پر جزیرہ کوریا سے اپنے میزائل شکن دفاعی نظام ’’تھاڈ ‘‘ کو ہٹا لیں ، جنوبی کوریا میں تھاڈ نظام کو ماہ رواں کے اوائل میں پوری طرح آپریشنل کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ روز ملک کی قومی سلامتی کیلئے ایک بلیو پرنٹ پیش کیا ہے جس میں ایسی دغا باز دنیا سے خبردار کیا گیا ہے جس میں کھڑپینچ چین اورروس کے علاوہ شمالی کوریا اور

چین جیسی بدمعاش حکومتوں کی طرف سے امریکہ کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگی صورتحال کی وجہ سے درپیش متعدد چیلنجوں کو ٹالنے کیلئے گورنمنٹ کو چاہئے کہ وہ ’’پہلے امریکہ ‘‘ کا نعرہ لگائیں ، اپنی سرحدوں کو مستحکم بنائے ، غیرمنصفانہ تجارتی معاہدے ختم کر دے اور اپنی فوجی قوت میں اضافہ کرے تا ہم اس

حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہیں مختلف لہجہ اختیار کیا ، ان خطروں کی نوعیت کی وضاحت کرنے کی بجائے انہوں نے کسی مہم کی طرح کا خطاب کیا اور ماسکو کے ساتھ جنوبی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کی زبان زد عام اپیلوں کے ساتھ بل مارکیٹ ، بیروزگار ی کی کم شرح اور ٹیکسوں میں کٹوتی کی خود ساختہ نوید کی بھاری خوراک کا مژدہ سنایا جس

کے بارے میں انہوں نے وعدہ کیا کہ یہ اب دور کی بات نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…