اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں یمن کی موجودہ صورتحال اور بحران کے حل کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری بھی دورہ سعودی عرب میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم او میجر جنرل عامر ریاض اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ بھی آرمی چیف کے ساتھ سعودی عرب گئے ہیں۔ دوسری طرف صدر مملکت ممنون حسین بھی ترکی کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ صدر ممنون حسین ترک ہم منصب کی دعوت پر چناکلی جنگ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھئے:برسوں بعد ملنے والے بینک اکاؤنٹ نے بے گھر شخص کی زندگی بدل دی