منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

کرینہ کے ننھے صاحبزادے تیمور کی سالگرہ (آج) منائی جائے گی

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کی سالگرہ (آج)20دسمبر کو منائی جائے گی جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پٹودی ہاؤس کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے دن سے ہی سرخیوں میں رہتے ہیں، کبھی تیمور کا پٹھانی روپ، تو کبھی ان کی آنکھیں میڈیا میں زیر بحث رہتی ہیں، 20 دسمبر

کو تیمور کی پہلی سالگرہ منائی جارہی ہے اور اس حوالے سے پٹودی ہاؤس میں تیاریاں بھی جاری ہیں۔سیف اور کرینہ جہاں تیمور کی سالگرہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں خالہ کرشمہ کپور بھی پٹودی ہاؤس پہنچ گئی ہیں، کرشمہ کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیمور کی سالگرہ ہمارے لیے انتہائی اہم لمحہ ہے اور پورا خاندان بہت خوشی محسوس کررہا ہے تاہم تیمور کی سالگرہ صرف خاندان کے افراد کے درمیان ہی منائی جائی گی

کیونکہ یہ بالی وڈ پارٹی نہیں بلکہ گھر کی نجی تقریب ہے۔اس حوالے سے کرینہ کپور پہلے ہی واضح کرچکی ہیں کہ تیمور کی سالگرہ گھر کی تقریب ہوگی، یہ کوئی بالی ووڈ کی پارٹی نہیں اور ویسے بھی یہ تیمور کی پہلی سالگرہ ہے جو صرف خاندان والوں کے ساتھ منائی جائی گی۔دوسری جانب پٹودی ہاؤس کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے جب کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سمیت گھر کے تمام افراد تیمور کی سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…