منگل‬‮ ، 31 مارچ‬‮ 2026 

بنگلور پولیس نے سنی لیون کو پرفارمنس سے روک دیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

بنگلور(این این آئی) بھارتی شہر بنگلور میں ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد حکام نے سنی لیون کو نیو ایئرنائٹ پر رقص کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئے سال کے موقع پر ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں ’سنی نائٹ ان بنگلور 2018ء ‘

کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں پرفارم کرنے کے لیے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ہندوانتہا پسند تنظیموں کے احتجاج کے بعد حکام نے شو میں سنی لیون کو پرفارمنس کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔شو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ضمن میں دو سے تین کروڑ روپے لگا چکے ہیں اور اب پولیس نے بغیر کسی وجہ کے شو منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ہمیں تحریری طور پر کچھ نہیں دیا گیا بس زبانی کہا گیا ہے کہ ہم یہ شو نہیں کرسکتے، ہم اس حوالے سے کرناٹکا کے وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر کے پاس بھی جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حکام نے یہ اجازت پولیس نفری کی کمی کے باعث نہیں دی کیوں کہ 31 دسمبر کا دن پہلے ہی بہت حساس مانا جاتا ہے اور جگہ جگہ نفری تعینات کیے جانے کے باعث ہمارے پاس اتنی نفری نہیں ہے کہ اس تقریب کے گرد تعینات کرسکیں کیوں کہ ممکن ہے کہ اس تقریب میں نقص امن کی صورتحال پیدا ہوجائے اور اس کا قوی امکان موجود ہے۔خیال رہے کہ ایک ہندو انتہا پسند تنظیم نے مانیتا ٹیک پارک کے باہر بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ سنی لیون تقریب میں نامناسب لباس پہن کر پرفارم کریں گی جو ہمارے ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہ مقامی ثقافت سے میل نہیں کھاتا اور اس عمل سے ہماری ثقافت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اداکارہ نیم برہنہ ہونے کے بجائے مکمل

کپڑوں میں پرفارم کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔دوسری جانب پروگرام انتظامیہ نے قابل اعتراض پرفارمنس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے بنگلور کی ثقافت کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیا ہے یہ ایک فیملی شو ہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…