منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

میرے تنازعات کا منفی اثر میری کمائی پر بھی پڑا، کنگنا رناوت

datetime 19  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کے ساتھ ہونے والے تنازع سے متعلق اہم اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے تنازعات کا منفی اثر میری کمائی پر بھی پڑا۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، چاہے وہ ادتیا پنچولی کے ساتھ ہونے والی لڑائی ہو یا ہریتھک روشن پر شادی کے حوالے سے متنازع بیانات،

اداکارہ خبروں میں رہنا جانتی ہیں مگر اس بار انہوں نے ہریتھک روشن کے ساتھ ہونے والے تنازع سے متعلق اہم اعتراف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہریتھک روشن سے تنازع کی وجہ سے ان کی شخصیت پر خاصے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کام کی آفرز آنا کم تو نہیں ہوئیں تاہم میری آمدنی بری طرح متاثر ہوئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہریتھک روشن کے ساتھ ہونے والی قانونی

جنگ نے نہ صرف اْن کے پیشے کو بلکہ اْن کی خواہشات کو بھی ٹھیس پہنچائی، یہاں تک کہ اپنا پروڈکشن ہاو?س کھولنے کا منصوبہ بھی تنازع کی نذر ہو گیا تاہم اْس کے باوجود ’میں نے ہمت نہیں ہاری اور آج میرے پاس منالی میں ایک خوبصورت گھر،پالی ہل میں ایک دفتر ہے جب کہ ابھی میں تین فلمیں سائن کرچکی ہوں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…