جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوئٹہ چرچ کے دروازے پر تعینات اہلکار ہیرو قرار بارودی جیکٹیں پہنے انتہائی تربیت یافتہ دہشتگردوں کو کیسے تگنی کا ناچ نچاتا رہا، سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

datetime 18  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ چرچ حملے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج ویڈیو جار ی کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دہشت گرد دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے دوسرے دہشت گرد کیلئے دروازہ کھولا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دہشت گردوں نے چرچ کے دروازے کے ساتھ قائم چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس

کے بعد اہلکار نے اپنی پوزیشن سنبھالی۔ اس دوران ایک دہشت گرد دروازہ پھلانگ کا اندر داخل ہوا جس کے بعد اس نے کنڈی کھول کر دوسرے دہشت گرد کو اندر بلایا جس کے بعد پوزیشن سنبھالے اہلکار کی فائرنگ سے پہلا دہشت گرد دروازے پر ہی مارا گیا جبکہ دوسرے نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑایا۔ جواں مرد اہلکار نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مصروف کیے رکھا اس دوران فورسز کو کمک پہنچانے کا وقت مل گیا۔دریں اثناکوئٹہ میں چرچ پر بم دھماکے کا مقدمہ گزشتہ رات سول لائن تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب حملے میں تحقیقات میں پیشرفت کے حوالے سے واقعہ میں ہلاک دونوں دہشت گردوں کے ڈی این اے کے لئے جسمانی اعضاء کے نمونے حاصل کر کے انہیں پنجاب فورنزک سائنس لیبارٹری بھجوایا گیادہشت گردوں کی نادرا سے شناخت میں مدد کے لئے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔دہشت گردی کے اس واقعے میں دو مزید حملہ آور سکیورٹی اہلکاروں سیفائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہوگئے تھے جن کی تلاش شروع کر دی گئی

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…