جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خطرناک دہشت گرد تنظیم نے کوئٹہ کے چر چ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے کوئٹہ کے چر چ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔اتوار کو برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کی اعماق نیوز ایجنسی کے ذریعے جاری آن لائن بیان میں کوئٹہ میں چر چ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ داعش کے 2ارکان نے حملہ کیا تاہم دعوے کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر دہشت گردوں نے میتھوڈسٹ چرچ پر

دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا تھاکہ حملے میں چار دہشت گرد ملوث تھے، لیکن سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے ان کا حملہ پوری طرح کامیاب نہ ہوسکا۔ ایک بمبار نے خود کو دروازے پر دھماکے سے اڑادیا جس کے بعد باقی حملہ آوروں نے اندر داخل ہوکر فائرنگ کی اور چاقوں سے حملے کیے۔ فورسز سے جھڑپ میں ایک حملہ آور مارا گیا اور دیگر دو حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…