بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اُڑن طشتریوں کی حقیقت،امریکی محکمہ دفاع کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر،خلائی مخلوق کا وجود ہے یا نہیں؟ چونکادینے والے انکشافات

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع کا اڑن طشتریوں پر تحقیقات کے لیے خفیہ منصوبہ منظرعام پر آ گیا، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے فضا میں نظر آنے والی غیر شناخت شدہ اشیاء یا اڑن طشتریوں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے خفیہ منصوبہ شروع کیا تھا۔

پینٹاگون میں سال 2007 سے 2012 تک یو ایف او یا اڑن طشتریوں پر تحقیقات کے لیے چلائے جانے والے اس پروگرام کے بارے میں محدود تعداد میں افسران آگاہ تھے۔اس منصوبے کی دستاویزات میں اجنبی برق رفتار جہازوں اور فضا میں اڑنے والی غیر شناخت شدہ اشیا کے بارے میں بتایا گیا ہے۔لیکن سائنسدانوں کو ان کے بارے میں شکوک و شبہات تھے اور اس بات پر زور دیا کہ لازمی نہیں کہ ناقابل وضاحت واقعات خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد ہوں۔امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایک کروڑ 30 لاکھ خفیہ صفحات کو جاری کیا ہے۔خلائی خطرات کی شناخت کے حوالے اس پروگرام کے خالق ڈیموکریٹک پارٹی کے ریٹائرڈ سینیٹر ہیری ریئڈ تھے۔انھوں نے بتایا کہ انھیں کسی بات پر شرمندگی یا شرمساری نہیں اور انھوں نے کچھ ایسا کیا جو کہ پہلے کسی نے نہیں کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق اخراجات میں کٹوتیوں کی وجہ سے بند کرنے سے پہلے اس منصوبے پر دو کروڑ ڈالر لاگت آ چکی تھی۔کانگریس کے ایک سابق اہلکار نے اخبار پولیٹیکو کو بتایا کہ ہو سکتا ہے کہ اس پروگرام کو شروع کا مقصد حریف غیر ملکی طاقتوں کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھنا ہو۔انھوں نے کہا کہ کیا چین اور روس کچھ ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا ان کے پاس ایک جدید نظام موجود ہے جس سے ہم واقف نہیں ہیں؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…