ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ریپ کنٹری، جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دہلی سمیت پورے بھارت میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے مودی سرکاری پوری دنیا میں رسوا ہو کر رہ گئی

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ پر اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعہ کے پانچ سال بعد دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں خواتین کے خلاف تشدد کے لیے کام کرنے والے گروپ اور کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میٹ دی سلیپ’ نامی تحریک سے

تعلق رکھنے والی خواتین نے مختلف شہروں کے پارکوں میں کچھ دیر کے لیے سونے کا مظاہرہ کیا ، جس کا مقصد یہ باور کرانا تھا کہ خواتین کو اس وقت تحفظ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جب وہ بہت کمزور ہوتی ہیں اور مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتیں۔اجتماعی جنسی زیادتی کا ہدف بننے والی میڈیکل کی طالبہ پر چلتی بس پر چھ افراد نے اس وقت حملہ کیا تھا جب وہ دسمبر 2012 میں اپنے ایک مرد دوست کے ساتھ بس میں سفر کر رہی تھی۔وہ بعد ازاں اس حملے کے دوران نازک اعضا پر لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی تھی۔بھارت میں مسئلہ صر ف یہ نہیں ہے کہ لڑکیوں اور خواتین کو جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ مسئلہ یہ بھی ہے کہ ان واقعات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔دہلی میں قائم جرائم کے اعدادوشمار کے قومی ادارے کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 میں جنسی زیادتی کے 1996 مقدمات درج کرائے گیے ۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کی تعداد 1893 کے مقابلے میں زیادہ ہے۔خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپس کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب اس ملک میں خواتین کی آزادی اور ان کے تحفظ کے لیے اٹھے والی آوازیں زیادہ بلند ہو گئی ہیں جہاں جنسی جرائم سے متعلق بات بدنامی کے خوف سے نہیں کی جاتی تھی۔آل انڈیا پروگریسوو وومن ایسوسی ایشن کی ایک عہدے دار کویتا کرشنن کا کہتی ہیں کہ

میرے خیال میں پچھلے پانچ برسوں میں جو سب سے زیادہ اچھی بات ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ اب ان واقعات کے خلاف احتجاج کو طاقت مل گئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہاہہے۔حکومت نے شہروں کو محفوظ بنانے کی غرض سے خفیہ نگرانی کے کیمرے نصب کیے ہیں اور فوری مدد کے لیے ہیلپ لائن کے مراکز قائم کر دیے ہیں لیکن سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مطلوبہ نتائج

حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور خواتین ، لڑکیوں اور حتی کہ بچیوں کے خلاف جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ایک ہفتے سے بھی کم مدت پہلے شمالی ریاست ہریانہ میں ایک چھ سالہ لڑکی کی نعش ملی جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی تھی۔ اس واقعہ کا موازنہ 2012 کے بس میں سوار طالبہ کے ساتھ اجتماعی

جنسی زیادتی سے کیا جا سکتا ہے۔خواتین کے حقوق کے لیے کا م کرنے والے سرگرم کارکن جنسی زیادتی کے مقدمات میں بعض موقعوں پر قانون کے استعمال کے طریقہ کار پر بھی پر یشان ہیں۔اس سال کے شروع میں جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں بالی وڈ کا ایک فلم ساز اس لیے سزا سے بچ گیا تھا کیونکہ جج نے اپنے فیصلے میں زبانی انکار کو لڑکی کی جانب سے جنسی عمل کے لیے

رضامندی قرار دیا تھا۔کویتا کرشنن کا کہنا ہے کہ خواتین کو جنسی تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی تنظیم خواتین کے تحفظ اور آزادی کے لیے پوری توانائی سے آواز اٹھاتی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…