جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکا، ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا، جیمز میٹس

datetime 17  دسمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے باور کرایا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں ایران کی سرگرمیوں کو بے نقاب کرے گا لیکن ان (سرگرمیوں) کے سدباب کیلئیکسی عسکری کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔گذشتہ دنوں اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نیکی ہیلے نے مشرق وسطی میں ایران کی مشکوک سرگرمیوں کے حوالے سے کہا تھا کہ تہران خطے میں مبینہ طور پر تخریبی سرگرمیوں سمیت غیر قانونی اسلحہ کی فراہمی و ترسیل کررہا ہے۔

مشرق وسطی میں ایرانی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ممکنہ امریکی فوج کے آپریشن سے معتلق سوال پر امریکا کے وزیر دفاغ جیمز میٹس نے کہا کہ تاحال فوجی کارروائی کا کوئی امکان نہیں۔پینٹا گون میں صحافیوں سے بات چیت میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ہیلے نے ذرائع ابلاغ کو ٹھوس ثبوت پیش کیے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران، یمن کے حوثی باغیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کررہاہے۔جیمز میٹس نے واضح کیا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہو کر پس پردہ ایرانی سرگرمیوں کو بے نقاب کررہا ہے اور خطے میں ایرانی اثر ورسوخ ختم کرنے کے لیے خطے میں استحکام کی کوشش میں مصروف ہے۔جیمز میٹس نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ یمن میں حوثیوں کی مدد کے علاوہ خطے میں دیگرغیر ریاستی عناصروں کی معاونت میں ملوث ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ شامی صدر بشارالاسد نے اپنے ہی ملک کے شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا اور بڑے پیمانے پر قتل وغارت کی تاہم ایران نے شامی صدر کو برسراقتدار رہنے کے لیے غیر معمولی کردار ادا کیا۔امریکی وزیر دفاع نے لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کرنے کے سبب ایران کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جہاں کہیں تخریب کاریاں جاری ہیں ان کے پس پردہ ایران شامل ہوتا ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے متعلق کہہ

چکے ہیں کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف وزری کررہاہے۔دوسری طجانب جمعے کو جاپان اور روس نے امریکا کے موقف کی حمایت نہیں کی۔خیال رہے کہ جاپان اور روس بھی جوہری معاہدے کا حصہ تھے۔جاپانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں صحافیوں سے بات چیت میں واضح کیا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے

اور ہم (جاپان) معاہدے کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ادھر روس کے وزیرخارجہ نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا تھا کہ (ایران کا جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر مبنیہ امریکی بیان کے تناظر میں) معاہدے کی حمایت نہ کرنے سے معاملات مزید پچیدہ ہو جائیں اور شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کے تجربے سے روکنے میں ناکام

رہیں گے ۔چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا نے جولائی 2015 میں ایران سے جوہری معاہدہ کیا تھا جس کے بعد امریکا اور یورپی یونین نے تہران پر عائد اقتصادی اور سفارتی پابندی اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اس ضمن میں جنوری 2016 میں ایران کی جانب سے معاہدہ کی پاسداری کے بعد سفارتی اور اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا آغاز کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…