پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

بدلہ لینے کا وقت آگیا،نیپال میں ایسا کیا ہونے والا ہے جس کی وجہ سے بھارتی انتہائی پریشان ہیں،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے نیپال کو پٹرول، ادویات حتٰی کہ کھانے پینے کی چیزوں کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ اس صورت حال نے بھارت اور نیپال کے رشتوں میں تلخی گھول دی تھی اب بھارت کے پڑوسی ملک نیپال میں ہوئے عام انتخابات میں بائیں بازو کے ماؤ نوازاتحاد کی شاندار کامیابی کو بھارت کے لیے بری خبر قرار دیا جا رہا ہے اور آئندہ حکومت کے چین کی جانب یقینی جھکاؤ نے نئی دہلی کی پریشانیاں بڑھا دی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہمالیائی ریاست نیپال میں سات دسمبر کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں بائیں بازو کی کمیونسٹ ماؤ نواز اتحا د نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے اور سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی جلد ہی ملک کا اقتدار سنبھال لیں گے جو حالیہ عرصے میں چین کے کافی قریبی آگئے ہیں۔نیپال، بھارت او رچین کے درمیان ایک بفر اسٹیٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارت اور نیپال کے درمیان ماضی میں انتہائی قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں اور ایک دوسرے کے شہری کسی ویزا کے بغیر ایک دوسرے کے یہاں آجاسکتے ہیں۔ نیپال واحد ایسا ملک ہے جس کے شہری بھارتی فوج میں کام کرسکتے ہیں اور تھر ی اسٹار جنرل کے عہدہ تک ترقی پاسکتے ہیں۔ بھارت نیپال کی ہمیشہ مدد کرتا رہا ہے۔ 2015میں نیپال میں آئے ہلاکت خیز زلزلہ کے بعد بھارت نے امدادی اور بحالی کے کاموں میں کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا جس کی کافی ستائش بھی ہوئی۔لیکن وزیر اعظم کے پی اولی کی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت نہیں کرنے کی وجہ سے گِر گئی تو یہ الزام لگایا گیا کہ ان کی حکومت کو گرانے میں درپردہ بھارت کا ہاتھ ہے۔اولی حکومت میں ہی جب نیپال کا نیا آئین پیش کیا گیا تو مدھیشیوں نے مناسب نمائندگی نہیں دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی زبردست مخالفت کی۔ مدھیشی دراصل نیپال میں آباد بھارتی نسل کے لوگوں کو کہا جاتا ہے۔

مدھیشیو ں نے حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع کیے تو بائیں بازو کی جماعتوں نے الزام لگایا کہ بھارت ان مظاہرین کی مدد کررہا ہے۔ پانچ ماہ تک چلنے والے مظاہرے اور ناکہ بندی نے نیپال کی اقتصادی حالت خراب کردی کیوں کہ وہ ضروری اشیاء کی سپلائی کے لیے بھارت پر ہی انحصار کرتا ہے۔ نیپال کو پٹرول، ادویات حتٰی کہ کھانے پینے کی چیزوں کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورت حال نے بھارت اور نیپال کے رشتوں میں تلخی گھول دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…