منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کی بڑی قلابازی،پاکستان کیلئے ڈالرزکی بوریاں کھول دیں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)رواں برس اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کولیشن فنڈ سپورٹ کی مد

میں ملنے والے 70 کروڑ ڈالر میں سے نصف رقم وزیر دفاع جیمز میٹس کی منظوری سے مشروط کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی ہے تاہم انہوں نے پاکستان کے لیے آدھی امداد امریکی وزیر دفاع کی منظوری سے مشروط کردی ہے۔ٹرمپ نے پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کے بل پر دستخط بھی کر دیے ہیں جس کے مطابق اگر جیمز میٹس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مؤثر کارروائی کا سرٹیفکیٹ دیں گے تو پاکستان کو پورے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے، بصورت دیگر آدھی رقم پر گزارہ کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ رواں برس اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…