جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

اس تصویر میں ایسا کیا ہے جس نے پورے ملک کی عوام کے جذبات کو جھنجوڑ کر رکھ دیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

صنعاء(این این آئی)ان دنوں یمن کے مختلف حلقوں میں ایک تصویر زور و شور سے گردش میں آ رہی ہے۔ اس تصویر میں ایک یمنی بچّے کو اسکول سے واپس آتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ اس کے برابر سے ایک مسلح شخص اپنے بیٹے کے ساتھ گزر رہا ہے۔ مسلح شخص کے بیٹے کے ہاتھ میں بھی ہتھیار ہے اور وہ اسکول کا بستہ تھامے بچّے کو گردن گھما کر دیکھنے میں مصروف ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تصویر نے یمنیوں کے جذبات کو

جھنجوڑ کر رکھ دیا۔ بعض لوگوں نے اس کو بہترین تصویر قرار دیا جو گہرے معنی کے ساتھ یمن اور اس کے مستقبل کی حقیقی عکّاسی کر رہی ہے۔اس تصویر کے فوٹوگرافر علی السنیدار نے بتایا کہ میڈیا اور سیاست سے تعلق رکھنے والی بہت سے شخصیات نے اس تصویر کو ایک سے زیادہ عنوانات کے ساتھ استعمال کیا ہے۔اس وقت یمنی بچّہ انتہائی اہم دوراہے سے گزر رہا ہے۔ ان میں ایک بچّہ ہتھیار اٹھا کر جنگ کا رْخ کر رہا ہے۔ یہ بچّہ سوچتا ہے کہ کیا اس کو اسی مقام پر ہونا چاہیے تھا جہاں موت سے گھرا راستہ اس کا منتظرہے۔ اسی ملک میں ایک دوسرا بچّہ بھی ہے جو اپنے مستقبل کا سوچ کر تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم اس کا مستقبل بھی یمن میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کے منظّم انہدام اور معیشت کے سنگین ترین بحران کی روشنی میں خطرے سے دوچار نظر آ رہا ہے۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…