منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں اوورسیزکمیونٹی کی خدمات حاصل کرنی چاہیے ،اداکارہ وماڈل ریچل خان

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور (آن لائن)اداکارہ وماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کیلئے ہمیں دیارغیرمیں بسنے والی کمیونٹی کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔اپنے ایک انٹرویو میں ریچل خان نے کہا کہ کئی برس بیرون ملک رہنے کے باوجود بہت سے پاکستانی ایسے ہیں

جواپنے ملک میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اورمزید شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ایسے میں ہمارے نوجوان فلم میکرز کوحب الوطنی کے جذبے سے سرشار سرمایہ کاروں سے رابطہ کرنا چاہیے اورفلم کے ذریعے اپنے ملک کی سپورٹ کی جانب لانا چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ دیکھا جائے توہمارے پڑوسی ملک بھارت کی فلم انڈسٹری جس کودنیا کی دوسری فلم انڈسٹری کہا جاتا ہے، وہاں بھی بہت سے غیرملکیوں نے سرمایہ کررکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بالی وڈ کی فلمیں دنیا بھرمیں شوٹ ہونے کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔ایک طرح سے یہ بہت اچھا قدم ہے، جس کوبھارتی فلم میکرز نے اپنایا اورآج بالی ووڈ کودنیا بھرمیں عام کردیا ہے۔ اسی فارمولا پرعمل کرتے ہوئے ہمیں بھی ایسے پاکستانیوں کی تلاش کرنی ہے، جونیک نیتی کے ساتھ اس پروفیشن میں آکر کام کریں۔ اگرایسا ہوجائے توچند برسوں کے دوران ہی پاکستان فلم انڈسٹری کا رنگ روپ بدل جائے گا۔ریچل خان نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی فنکاروں کے چاہنے والے ہوں گے اوران کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تابی سے منتظرہونگے۔مگراس کیلئے بڑی محنت کی ضرورت ہے۔ یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا، جب تک اس شعبے سے عشق کرنے والے فلم میکرآگے نہیں آتے۔ انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل معیار کی ایک فلم بنانے کیلئے اب ایک یا دوکروڑ نہیں بلکہ کروڑوں روپے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی

کے ساتھ ساتھ ہمیں غیرملکی ٹیکنیشنز کی بھی خدمات حاصل کرنا ہوگی۔ یہ مشکل ضرور ہے مگرناممکن نہیں۔ اس لیے ہم سب کومثبت سوچ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ ایک دن ایسا ضرور آئے گا، جب پاکستانی فلم سلوراسکرین کی دنیا پرراج کررہی ہوگی اوردوسرے ملکوں کے فنکارہمارے ہاں کام کرنے کی خواہش رکھیں گے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…