منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

انڈین سوسائٹی خواتین سٹارز کو اپنی جائیداد سمجھتی ہے، اداکارہ بھومی پدنیکر

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ انڈسٹری دنگل اسٹار زائرہ وسیم کے ساتھ دوران پرواز ہونے والی دست درازی کے خلاف بول پڑی۔ اداکارہ بھومی پدنیکر کا کہنا تھا کہ انڈین سوسائٹی کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ خواتین اسٹارز کو اپنی جائیداد سمجھتے ہیں لیکن مجھے خوشی ہے کہ زائرہ نے ایسا قدم اٹھایااور اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی۔تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ

مجھے امید ہے کہ زائرہ کو انصاف ملے گا اور یہ ہمت کی بات ہے کہ زائرہ نے کم از کم آواز تو اٹھائی اور وہ انصاف حاصل کرنے کے قابل بھی ہیں-بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی پہلی ہی فلم دنگل سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ گزشتہ روز دوران پرواز ہونے والی دست درازی کی مخالفت میں بالی ووڈ انڈسٹری بھی اداکارہ کے حق میں میدان میں آگئی، انڈسٹری کی نامور اداکاراؤں نے زائرہ وسیم کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں عورتیں مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہیں کیوں کہ ہماری زندگی میں پریشانی ذاتی ہو یا پیشہ وارانہ ہم حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔بالی ووڈ دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کا زائرہ وسیم کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی ہوا غلط ہوا، خواتین کے ساتھ ایسا ہندوستان سمیت دنیا کے کسی دوسرے حصے میں بھی بالکل نہیں ہونا چاہیے۔اداکارہ زرین خان نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ مجھے

اس بارے میں کیا کہنا چاہئے کیوں اس طرح کے واقعات بھارت بھر میں بڑھتے جا رہے ہیں اور مجھے یہ بلکل بھی سمجھ نہیں آرہا کہ اس طرح کے بڑھتے سنگین مسائل کے بجائے ملک میں چھوٹے چھوٹے مسائل پر توجہ کیوں دی جاتی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…