جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

افغانستان میںایرانی فوج کا امریکی اتحادکی مدد کرنے کا انکشاف ، طالبان جنگجوئوں کو اسلحہ بھی ایران دیتا ہے،گلبدین حکمت یار کے انکشافات نے ایرانی عزائم بے نقاب کر دئیے

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

کابل(این این آئی)افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار نے کہاہے کہ ایران ہمیشہ سے افغانستان میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران، افغانستان میں امریکی اتحاد کو زمینی افواج بھی فراہم کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بہت سے ممالک افغانستان میں جاری جنگ کو جاری رکھنا

چاہتے ہیں جن میں ہمارے پڑوسی ممالک بھی شامل ہیں۔ ہمارے ہمسایہ ایران کا مسئلہ افغانستان میں سب سے منفی کردار رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ افغانستان میں جنگ کو ترجیح دی ہے، افغان رہنما کا کہنا تھا کہ ایران، افغان جنگ میں ایک فریق ہے۔ پچھلے تیس سالوں سے جتنا بھی اسلحہ اور مہم جوئی ہوئی وہ ایران سے ہوئی ہے۔ روسی فوج کے انخلاء اور ڈاکٹر نجیب کی حکومت کے خاتمے کے بعد جتنا بھی اسلحہ افغانستان آیا وہ ایران کے راستے مشہد سے ہرات اور ہرات سے پورے افغانستان میں منتقل ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ طالبان کے بعض دھڑوں کو اسلحہ فراہمی اور کارروائیوں میں ایران مدد کررہا ہے۔گلبدین حکمتیار کا کہنا تھا کہ امریکا نے افغانستان میں آمد سے قبل مجھ سے ایران میں رابطہ کرکے طالبان کے خلاف تعاون مانگا تو میں نے کسی غیر ملکی فوج کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔ میں نے امریکی فوجیوں کو خبردار کیا کہ وہ کابل پر قبضہ کربھی لیں تو اس کو برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔امریکا کی کابل پر چڑھائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں سمیت کابل میں اترا تو اس وقت امریکا کا سب سے زیادہ ساتھ ایران نے دیا۔ ایران نے افغانستان میں امریکی مفادات کے لئے زمینی افواج فراہم کیں۔ ایران کی حکومت نے ایک وقت میں مجھے بھی امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…