بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

چین نے دنیا کا سب سے بڑا سی سی ٹی وی نیٹ ورک تیار کرلیا

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کا دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک تیار کر لیا جس کے بعد چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں سے بچنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے۔کچھ عرصے پہلے تک یہ ٹیکنالوجی ہالی ووڈ کی فلموں میں بطور فکشن پیش کی جارہی تھی لیکن اب اس ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدل کر چین نے سب کو ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی میں گھر سے نکلتے ہی شہری کی شناخت اور نقل و حرکت ریکارڈ پر ہوتی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی رینج میں آتے ہی شناخت اور پھر فرد کا ریکارڈ فورا اسکرین پر آجاتا ہے۔ چین میں نگرانی کے اس نظام کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی صحافی نے پولیس ریکارڈ میں خود کو مشکوک درج کرایا۔پولیس اسٹیشن سے

باہر نکلنے اور مانیٹرنگ نظام کی رینج میں آنے کے ساتھ ہی چند منٹ بعد مشکوک شخص پولیس کی حراست میں تھا۔اب تک اس مانیٹرنگ نظام کے لیے 17 کروڑ کیمرے نصب کیئے جاچکے ہیں اور چینی حکومت 2020 تک ہائی ٹیک سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد 45 کروڑ تک لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔مستقبل میں یہ نظام ہر شہری کی نقل و حرکت کے رویوں کی بنیاد پر ایک ریٹنگ بھی مرتب کرتا رہے گا۔چینی حکام کا کہنا ہے

کہ اس نظام سے نہ صرف جرائم کو روکنا بلکہ جرم ہونے سے پہلے ہی آگاہ ہو کر حرکت میں آنا یقینی ہو سکے گا۔ چین کے ایک بینک نے تو چہرہ شناخت کرنے کی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر صارفین کو اے ٹی ایم کارڈ رکھنے اور پاس ورڈ یاد کرنے کی مشکل سے نکال دیا ہے۔صارفین اے ٹی ایم میں لگے کیمرے میں چہرہ شناخت کرا کر رقم نکال سکتے ہیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…