جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

جوہری جنگ کا خطرہ صرف ایک غلط فیصلے کی دوری پر ،پوری دنیا تباہ ہوسکتی ہے،لرزہ خیز انکشافات

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک) جوہری ہتھیار کو ترک کرنے کی بین الاقوامی مہم (آئی کان) کی تقریب میں امن کا نوبیل انعام پانے والے افراد نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے خدشے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے انسانوں کی تباہی غصے میں کیے جانے والے ایک فیصلے کی دوری پر ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ایف پی کے مطابق جوہری ہتھیار مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے امن کا ایوارڈ پانے

والے آئی کان کے سربراہ بیٹ رائس کا کہنا تھا کہ ‘ کیا اس جنگ سے جوہری ہتھیاروں کا اختتام ہوگا یا ہم ختم ہوجائیں گے؟’خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں شمالی کوریا کی جانب سے جوہری تجربات کرنے سے تنازع کشیدگی کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور ساتھ ہی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔بیٹ رائس کا کہنا تھا کہ عقل مندی صرف اسی میں ہے کہ ہم ایسے حالات میں رہنا چھوڑ دیں جس میں تباہی غصے میں کیے جانے والے ایک فیصلے کی دوری پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کی گھبراہٹ یا لاپرواہی یا غلط اطلاع پر یا انا کے باعث پوری دنیا تباہی ہوسکتی ہے۔نورویجین نوبیل اکیڈمی کے چیئرمین بیرٹ ریس کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار ہمیں آزاد رکھنے کے لیے تھے لیکن انہوں نے ہماری آزادی چھین لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں افراد کے درمیان یہ پیغام گھوم رہا ہے کہ شمالی کوریا کے تنازع کی وجہ سے ان پر جوہری بم گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سینیئر عہدیدار جیفری فیلٹ مین نے خبردار کیا تھا کہ پیانگ یانگ تنازع میں کسی بھی قسم کی غلط فہمی کی وجہ سے بھی جوہری ہتھیار کے استعمال کا خطرہ موجود ہے۔ہیرو شیما ناگا ساکی جوہری دھماکوں، جس میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے سے بچ جانے والی 85 سالہ سیٹسوکو تھور لو کا کہنا تھا کہ ہیروشیما

میں 6 اگست 1945 کو ہونے والے پہلے جوہری حملے کے وقت ان کی عمر صرف 13 برس تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے بعد کئی لاشیں زمین پر بکھری تھیں اور زخمی افراد مدد کے لیے پکار رہے تھے جبکہ ان کے جسم کسی بھوت کی مانند لگ رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سب کے بال کھڑے تھے اور جسم پر جلنے کے نشانات تھے اور ان کی ہڈیوں پر سے گوشت لٹک رہے تھے۔دنیا کو پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کہانی سنی جائے ہمارے خدشات پر غور کیا جائے اور یہ جانا جائے کہ آپ کے اقدامات کے بھاری نقصانات ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے سو سے زائد غیر سرکاری اداروں (این جی او) کے اشتراک سے بنی جوہری ہتھیار کو ترک کرنے کی بین الاقوامی مہم نے جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے لیے معاہدے پر کام کیا ہے جس پر 122 سے زائد ممالک نے دستخط کر رکھے ہیں۔تاہم ان کا یہ معاہدہ دنیا کی 9 جمہوری طاقتوں کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے کمزور ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن اب بھی دنیا میں 15 ہزار جوہری بم موجود ہیں۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…