جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

50سالہ سعودی شہری نے اکلوتی بیٹی کی شادی دو مردوں کے ساتھ کرادی، پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 50سالہ سعودی شہری نے اکلوتی بیٹی کی شادی بیک وقت 2سعودی شہریوں سے کردی، شکایت موصول ہونے پر پوچھ گچھ شروع۔ سعودی اخبار ’’عکاظ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 50سالہ

سعودی شہری نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی پہلے ایک شخص سے کی جس دوران اس نے اپنے شوہر کے ساتھ 2ماہ کا عرصہ گزارا، 2ماہ بعد جب لڑکی میکےماں باپ سے ملنے آئی اور اسی دوران اس کا شوہر شہر سے باہر کسی کام کے سلسلے میں چلا گیا جب کچھ عرصہ بعد وہ واپس آیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی تو کسی اور مرد کے ساتھ ازدواجی زندگی گزار رہی ہے جس پر اس نےاس لڑکی کے دوسرے خاوند سے رابطہ کر کے اسے بتایا کہ جس عورت کو تم بیوی بنا کر لائے ہو وہ میرے نکاح میں ابھی تک موجود ہے جس پر دوسرے شوہر نے پہلے شوہر کو کہا کہ میں نے لڑکی کے باپ سے رشتہ مانگا تھا تو مجھے بتایا گیا تھا کہ لڑکی کی کہیں شادی نہیں ہوئی ۔ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی کے باپ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کا پہلا شوہر اس کی بیٹی کو طلاق دے چکا تھا جبکہ طلاق کے کاغذات بھی وہ نکلوانا بھول گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران لڑکی کے دونوں شوہروں کے نکاح خوانوں کو طلب کر کے بھی تفتیش کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی کے دونوں شوہروں کے ساتھ نکاح کے درمیان ایک ماہ کا فرق پایا جا رہاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…