جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ صبا قمر ریمپ پر واک کے دوران گر گئیں پھر فوراً ایسا کام کیا کہ شوتالیوں سے گونج اٹھا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستانی اداکارہ صبا قمر برائیڈل فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر پڑیں۔لاہور میں رنگوں و نور سے بھرپور تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کے دوران دیگر ماڈلز کے ہمراہ باغی اداکارہ صبا قمر بھی بطور شو اسٹاپر جلوہ گر ہوئیں۔ صبا قمر سنہرے رنگ کے لباس میں دلہن کی طرح سجی ہوئی بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ تاہم وہ اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئیں جب واک کرتے ہوئے لڑکھڑا کر سنبھلنے کی کوشش میں

گرگئیں۔تاہم اداکارہ سب کے سامنے گرنے پر شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے خود اعتمادی سے اٹھیں اور دوبارہ ریمپ پر واک کرنا شروع کردیا۔ شو میں موجود لوگوں نے اداکارہ کی خود اعتمادی پر تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔واضح رہے کہ صبا قمر فلم ہندی میڈیم کے ذریعے بھارتی اداکارعرفان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرچکی ہیں جب کہ ان دنوں وہ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ڈراما سیریل باغی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…