جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

تورات میں لکھا ہے کہ یروشلم ۔۔اسرائیلی وزیراعظم کے متنازعہ بیان نے جلتی پر تیل ڈال دیا، عالم اسلام میں شدید غم و غصہ

datetime 11  دسمبر‬‮  2017 |

مقبوضہ بیت المقدس(سی پی پی )اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ یروشلم کا اسرائیل کا دارالحکومت ہونا امن کی جانب ایک قدم ہے، یروشلم3 ہزار سال سے اسرائیل کا دارالحکومت ہے اور کبھی بھی کسی اور کا دارالحکومت نہیں رہا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرا عظم نتن یا ہو نے یہ بات امریکہ

کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد مسلم اور عرب دنیا میں جاری مظاہروں کے تناظر میں کہی ہے۔ یاہو نے کہا کہ یروشلم کے ساتھ یہودیوں کے ہزاروں سال کے تعلق کو مسترد کرنے کی کوششیں بے معنی ہیں، آپ یہ سب ایک انتہائی مقدس کتاب جسے تورات کہتے ہیں میں پڑھ سکتے ہیں۔ آپ اسے تورات کے بعد بھی پڑھ سکتے ہیں، آپ یہودیوں تاریخ میں اسے سنتے آئے ہیں، اسرائیل کا دارالحکومت کوئی اور نہیں یروشلم ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جتنا جلدی فلسطینی اس حقیقت کو تسلیم کریں گے اتنا جلدی ہم امن کی جانب بڑھیں گے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر مائک پینس کے ترجمان نے فلسطینی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔جبکہ مصر میں بھی مسلمان اور مسیحی علما نے امریکی اعلان کے خلاف احتجاجا نائب صدر مائک پینس کے ساتھ طے شدہ ملاقاتوں سے انکار کر دیا ہے۔واضح رہے کہ لبنان میں امریکی سفارتخانے کے قریب اور کئی دیگر مقامات پر بھی مظاہریں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔جبکہ یروشلم میں بھی ایک فلسطینی کو ایک اسرائیلی سکیورٹی گارڈ پر چاقو سے وار کرکے اسے زخمی کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔



کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…