پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

عراقی شیعہ کمانڈر کولبنان میں داخلے سے روکا جائے، سعد حریری

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت(این این آئی)لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے عراقی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے رہ نما ااورعصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی کی فوجی لباس میں جنوبی لبنان میں داخلے کی شدید مذمت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ عناصر کے ہمراہ قیس خزعلی کی سرگرمیاں تشویشناک ہیں۔ کسی عراقی شیعہ ملیشیا کے لبنان میں آنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

سعد حریری عراق کی ایران نواز شیعہ ملیشیا کے ایک کمانڈر کے اسرائیل کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں نمودار ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔خیال رہے کہ جمعہ کو ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا عصائب اہل الحق کیلیڈر قیس الخز علی جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں منظرعام پرآنے کی ایک ویڈیو جمعہ کی شب انٹر نیٹ پر جاری کی گئی تھی۔

لبنان کے متعدد صحافی اور سیاسی تبصرہ نگار اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔قیس الخز علی ایک فوجی وردی میں ملبوس نظر آرہے ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مزاحمت کے جنگجوؤں کی حمایت کو تیار ہیں۔ ان کا اشارہ لبنان کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی جانب تھا۔انھوں نے کہاکہ ہم یہاں حزب اللہ کی حمایت کے لیے آموجود

ہوئے ہیں ۔ہم اسرائیلی قبضے کے خلاف لبنانی عوام اور فلسطینی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں۔لبنانی مبصرین اس اعلان کو ریاست کو نظر انداز کرنے کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں اور انھوں نے خاص طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کے بعد تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…