منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج (اتوار )سے ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، اتوار اور پیر کو شمالی بلوچستان سمیت بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے پیر، منگل کو مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے، پیر سے بدھ خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک اور رات میں سردی رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

کے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 18فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، تربت اور بہاولپور میں درجہ حرارت 9، ملتان، سیالکوٹ اور نواب شاہ میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سکھر میں درجہ حرارت 6 اور فیصل آباد میں 8 جب کہ خان پور میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…