منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

شائقین کیلئے بڑی خوشخبری، ورلڈ الیون کی ٹیم جنوری میں 2میچز کھیلنے پاکستان آئیگی ،ایک میچ لاہور ، دوسرا کہاں کھیلا جائیگا، جان کر آپ حیران رہ جائینگے

datetime 7  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ ماہ 12 اور 14 جنوری کو پاکستان میں دو میچز کھیلے گی۔ورلڈ الیون کی ٹیم ارجنٹینا، نیدرلینڈ، آسٹریلیا، اسپین اور بیلجیم سے تعلق رکھنے والے دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں پر مشتمل

ہو گی اور 10 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز احمد نے بتایا ورلڈ الیون پاکستان آمد کے بعد اپنا پہلا میچ 12 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 14 جنوری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر پاکستان اور دیگر ملکوں کے سابق عظیم کھلاڑیوں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہال آف فیم میں اعزاز سے نوازا جائے گا جبکہ اس دورے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستانی ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے راضی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔یاد رہےکہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کیلئے انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد کے دروازے بند ہو گئے تھے تاہم رواں سال ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد پاکستان میں کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…