ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے آسٹریلیا کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کی بدولت انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مسلسل ٹیسٹ سیریز میں فتوحات کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔بھارت نے سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے شکست دی جو اس کی مسلسل نویں سیریز میں کامیابی ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے انگلینڈ اور کینگروز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔تینوں ٹیموں کو مسلسل نو، نو ٹیسٹ سیریز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔انگلینڈ نے

1884 سے 1891-92 کے دوران مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ کیا تھا۔رکی پونٹنگ کی آسٹریلین ٹیم نے 2005 سے 2008 تک مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر انگلینڈ کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا تاہم اس ریکارڈ میں بھارت بھی ان دونوں ٹیموں کے ہم پلہ ہو گیا ہے۔بھارت نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر فتوحات کا سلسلہ شروع کیا اور 2017 میں سری لنکا کو ہی ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 سیریز تک دراز کیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…