منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

’’ شہباز شریف نے رانا ثنا کے استعفے پر رضامند ظاہر کر دی ‘‘ پیر سیالوی کی تحریک روکنے کیلئے انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیر حمید الدین سیالوی کا فیصل آباد جلسہ، ن لیگ قیادت کی راتوں کی نیند حرام ہو گئی، وفاقی اور صوبائی وزرا کو پنجاب بچانے کیلئے ٹاسک دیدیاگیا۔ پاکستان کے موقر اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹائون رپورٹ پبلک ہونے کے بعد پنجاب میں شہباز شریف کیلئے بڑھتی ہوئی مشکلات اور کئی اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی افواہوں کے بعد ن لیگ نے ساری

توجہ پنجاب پر دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزرا کو ٹاسک دیدیا گیا ہے کہ پنجاب کو بچایا جائے، اگرپنجاب میں ہمارے خلاف بغاوت ہو گئی اور 10دسمبر کے فیصل آباد کے جلسہ میں پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے اراکین اسمبلی کے استعفیٰ آگئے تو پھر یہ سلسلہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ سکتا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں 10دسمبر کا جلسہ روکنے اور پیر حمید الدین سیالوی کو مطمئن کرنے کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے، اراکین اسمبلی کو باغی ہونے سے روکنے کیلئے وفاق کی طرز پر زیادہ سے زیادہ فنڈز کا لالچ اور ہر ڈسٹرک کے اراکین اسمبلی کے ساتھ خود شہباز شریف کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی وزرا کو بھی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ مختلف اضلاع میں اراکین اسمبلی کے ساتھ رابطے تیز کریں اور ناراض اراکین کو منانے کی کوشش کریں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مشینری سے بھی اراکین اسمبلی کی نقل و حرکت اور رابطوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور وفاق کے چند اہم ذمہ داران نے شہباز شریف کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کی تحریک شروع ہونے سے ہمیں بہت زیادہ مذہبی ووٹ بینک کا نقصان ہو گا اور بہت زیادہ اراکین اسمبلی بھی ہمیں چھوڑ سکتے ہیں اور اس کیلئے رانا ثنا اللہ کی اگر قربانی دے دی جائے

تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں، بے شک اس حوالے سے رانا ثنا اللہ بظاہر تو استعفیٰ دے دیں مگر پس پردہ سارے اختیارات انہی کے پاس رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے اس حوالے سے غورشروع کر دیا اور نواز شریف سے اس حوالے سے مشاورت کرنے کا بھی کہا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ آخری آپشن کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…