اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ شاداب خان نہایت خاص ٹیلنٹ ہے ٗ اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ٗ بہتر ہوگا انہیں چھٹے نمبر پر کھلایا جائے۔ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیاسمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچاتاہم پی ایس ایل اور غیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرری سے پاکستان کرکٹ میں تبدیلی آئی ٗ پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ڈین جونز نے آسٹریلیا کے پاکستان نے آنے پر بھی تنقید کی اور کہاآسٹریلیا 1998 کے بعد سے پاکستان نہیں آیاجس کی
وجہ سے عالمی کرکٹ اور پاکستانی کرکٹرز کا نقصان ہوا مگر وہ دن دور نہیں جب بڑی ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی۔شاداب خان کے بارے میں گفتگو میں ڈین جونز نے کہا کہ وہ غیر معمولی کھلاڑی ہے ٗبیٹنگ میں بھی اسے موقع دیا جائے تو وہ بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاسکتا ہے،انہوں نے شاداب کیلئے بیٹنگ میں چھٹا نمبر بھی تجویز کیا۔