اسلام آباد (نیوز ڈیسک)غربت کسی بڑے امتحان سے کم نہیں اور اگر غربت سے دوچار کسی گھر کا راستہ بیماری بھی دیکھ لے توزندگی انتہائی مشکل ہوجاتی ہے۔ لاہور کے ایک ایسے ہی گھرانے کی ڈھائی سالہ منتہا کے دل میں سوراخ مگرغریب والدین علاج کرانے سےلاچار اور بےبس۔ ہنستی کھیلتی، کھلونوں میں گم ڈھائی سالہ منتہیٰ عزیز والدین کی آنکھوں کا تارا،مگر دل کے پیدائشی عارضے میں مبتلا، ننھی پری کے دل میں سوراخ اورچلتی رکتی کمزور دھڑکنیں۔ والدہ سے بیٹی کی یہ حالت دیکھی نہیں جاتی۔منتہیٰ کے والدین ماڈل ٹاﺅن میں کرائے کے کوارٹر کے مکین، محدود آمدن مگر مالی حالات سے پریشان۔مالی تنگ دستی اور بیٹی کی مہلک بیماری، والدین مگر اب بھی اس امید میں،کہ کوئی مسیحا ان کی بیٹی کے جینے کی دوا کرنے ضرور آئے گا۔