ممبئی(بی این پی )بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں ماضی کی کئی فلموں کی چربہ سازی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ دہائیوں پہلے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور آج تک جاری ہے۔ سینکڑوں سپرہٹ فلموں کی بالی ووڈ میں کاپی ہوتی رہی ہے۔ حتیٰ کہ گانوں ، مناظر، کاسٹویمزاور پوسٹرز تک کاپی ہوتے رہے ہیں۔
تازہ ترین مثال سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی ہے جس کا مشہور گانا’’ سواگ سے سواگت‘‘ بظاہر ایک انگلش گانے کی کاپی لگتا ہے۔’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا پہلا گانا پچھلے ہفتے ریلیز کیا گیا اور جلد ہی ٹاپ پوزیشن پر آگیا،گانے میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو وشال دادلانی اور شیکھر راجیوانی کی موسیقی پر جھومتے گاتے دکھایا گیا۔گانے کے منظر عام پر آنے کے چند دن بعد ہی انٹرنیٹ پر اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور
الزامات لگائے گئے کہ یہ ڈی جے کیچ کے گانے ’’دی ہورنز‘‘ کی کاپی ہے اور سواگ سے سواگت کی موسیقی اور بیٹ بالکل وہی ہے جو دی ہورنز کی ہے۔’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان اور علی عباس ظفر کی دوسری مشترکہ فلم ہے، اس سے قبل انہوں نے 2016ء� میں فلم ’سلطان ‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔’ٹائیگر زندہ ہے‘ 22 دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔